نئی دہلی ، 5 اگست ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی کے ایودھیا میں بھگوان رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے فوراََ بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ رام مریادا پرشوتم ہیں اور نفرت اور ظلم سے ان کا کبھی ظہور نہیں ہوتا مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ انسانیت کے مریادا پرشوتم بھگوان رام بہترین انسانی خوبیوں کا مظہر ہیں ۔ وہ ہمارے دل کی گہرائیوں میں بسی انسانیت کا محور ہیں‘‘ ۔
انہوں
نے کہا ’’ رام محبت ہے ، ان کا کبھی بھی نفرت میں ظہور نہیں ہوسکتا ہے۔ کبھی بھی ظلم سے ان ظہورنہیں ہوسکتا۔ رام انصاف ہے ، ناانصافی میں ان کا کبھی ظہور نہیں ہوسکتا ‘‘۔
اس سے قبل کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ’’ رام مندر بھومی پوجن کی مبارکباد ، امید ہے قربانی ، فرض ، شفقت ، سخاوت ، اتحاد ، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اقدار زندگی جینے کا راستہ بنیں گے ۔ جئے سییا رام ‘‘ ۔