نئی دہلی،30مئی(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر جگن موہن ریڈی کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر ریڈی کو جمعرات کی دوپہر 12بج کر24منٹ پر وجے واڑا کے گاندھی میونسیپل کارپوریشن اسٹیڈیم میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
مسٹر
گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا’’آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے پر جگن ریڈی کو مبارکباد۔میں انہیں اور ان کے وزیروں کی نئی ٹیم اور ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہون۔‘‘
مسٹر ریڈی آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد دوسرے وزیراعلی ہیں۔ان کی پارٹی نے حال ہی میں مکمل ہوئے اسمبلی انتخابات میں 175میں سے 151سیٹیں جیت کر زبردست اکثریت حاصل کی ہے۔