the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ادے پور میں منعقد ہونے والے پارٹی کے چنتن شیویر میں شرکت کے لیے کارکنوں کے ساتھ ٹرین سے جائیں گے اور اس دوران پارٹی کے دیگر کئی سینئر لیڈر بھی ٹرین سے ہی سفر کریں گے کانگریس ذرائع نے بتایا کہ مسٹر گاندھی 12 مئی کی رات دہلی سے ٹرین سے روانہ ہوں گے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے بھی چنتن شیویر میں شرکت کے لیے اسی ٹرین سے جانے کی بات کی جا رہی ہے، لیکن ان کی عمر اور صحت کی وجہ سے ان کے ہوائی جہاز سے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی جس ٹرین سے جارہے ہیں اس میں کانگریس کارکنوں کے لئے الگ سے دو ڈبے بک



کرائے گئے ہیں۔ پارٹی کی ایک سرکردہ خاتون لیڈر نے کہا کہ پارٹی کے کئی کارکنوں کو ٹرین میں مسٹر گاندھی کے ساتھ جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس کیمپ میں پورے ملک سے 422 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
کانگریس کا چنتن شیویر 13 سے 15 مئی تک ادے پور میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں آئندہ اسمبلی انتخابات اور 2024 کے عام انتخابات کی تیاریوں میں نئے جوش کے ساتھ عوام کے درمیان جانے کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ پیر کو منعقدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس 'چنتن شیویر' کے ذریعے کانگریس کو عوام کے درمیان مزید جارحانہ انداز میں سرگرم کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.