نئی دہلی، 6 اپریل (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے متنازع بیان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں (مسٹر گاندھی)
عزت ووقار کے دائرہ میں رہ کر زبان کا استعمال کرنا چاہئے۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے چندرپور میں انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ مسٹر نریندر مودی نے اپنے گرو مسٹر اڈوانی کو جوتا مار کر اسٹیج سے اتار دیا ہے۔ محترمہ سوراج نے ہفتہ کو ٹوئٹر کے ذریعہ مسٹر گاندھی کے اس متنازع زبان کے لئے تنقید کی۔