: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 اکتوبر ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بورویل میں پھنسے دو سالہ سجيت ولسن کی موت پر دکھ ظاہر کیا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کرکے اپنے تعزتی پیغام میں کہا’’میری تعزیت سجیت کے والدین اور رشتہ
داروں کے ساتھ ہے ‘‘سجيت تقریبا 82 گھنٹے تک بورویل میں پھنسا رہا اور بالآخر اس نے دم توڑ دیا ۔تمل ناڈو کے ضلع تیروچیراپلی کے ایک گاؤں میں تقریبا 100 میٹر گہرے بورویل میں گرا سجيت بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا اور منگل کی صبح اس کی لاش کو باہر نکالا گیا ۔