نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہند۔ چین فوجی تصادم می حکومت پر الزام لگانے کے لئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چھوٹی سیاست سے اوپر اتھ کر ملک کے مفاد میں اتھاد دکھانا چاہئے۔
مسٹر شاہ نے اس جھڑپ میں زخمی ہوئے فوج کے ایک جوان کے والد کا ویڈیا ٹوئٹ پر پوسٹ کیا ہے اور حکومت پر ازلام لگانے کے لئے مسٹر گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بہادر جوان کے باپ نے مسٹر گاندھی کو واضح پیغام دیا ہے۔ جب پورا ملک متحد ہے تو مسٹر گاندھی کو بھی ایسے میں گھٹیا سیاست سے اوپر اٹھ کر قومی مفاد میں اتحاد دکھانا چاہیے‘‘۔
اس ویڈیو میں جوان کے
باپ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستانی فوج چینی فوج کو ہرا سکتی ہے اور مسٹر راہل گاندھی کو اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا ٹھیک ہونے کے بعد پھر سے ملک کے لئے لڑے گا۔
وزیر داخلہ کا یہ ٹوئٹ کانگریس لیڈر کی جمعہ کو پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے بعد آیا ہے جس میں ایک باپ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج پر حملے کے بارے مین بتا رہے ہیں۔
دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین پیر کی رات گلوان وادی علاقے میں ہوئی جھڑپ میں 20 فوجی شہید ہوگئے تھے جن میں بہار رجمنٹ کے کمانڈنگ افسر بھی شامل تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جھڑپ میں چین کے بھی تقریباً 40 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔