نئی دہلی، 6 فروری' کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے رافیل لڑاکا طیاروں کی قیمت کے سلسلے میں مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس سودے کی تفصیلات کو عام نہ کرنے سے واضح ہے کہ اس میں ’گھپلہ ‘ ہوا
ہے۔
مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے کہا’’میں نے گجرات انتخابات کے دوران کہا تھا کہ رافیل لڑاكا طیارے سودے میں گھپلہ ہوا ہے۔
یہ معاہدہ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا ہے ۔