the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،9 جون(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان ٹویٹر پر شاعری کے ذریعہ سے جاری حملے کے درمیان مسٹر گاندھی نے منگل کو طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ شاعری ختم ہوگئی ہو تو وزیردفاع ملک کو بتائیں کہ کیا چین نے ہندوستان کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ہندوستان- چین سرحد پر تنازع کے سلسلے میں مسٹر سنگھ سے پوچھا،’’ہاتھ نشان پر وزیردفاع کا تبصرہ پورا ہوگیا ہو،تو کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ کیا



لداخ میں چین نے ہندوستانی علاقے میں قبضہ کیا ہے۔؟‘‘
کانگریس لیڈر کے اس طنز سے پہلے مسٹر سنگھ نے کانگریس کے انتخابی نشان ہاتھ کو نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا’’ہاتھ‘‘میں درد ہوتو دوا کیجئے،’ہاتھ‘ہی جب درد ہو تو کیا کیجئے۔‘‘
مسٹر سنگھ نے مسٹر گاندھی کے آٹھ جون کو کئے گئے ٹویٹ کا شاعرانہ انداز میں جواب دیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے کل اپنے ٹویٹ میں کہاتھا’’کو معلوم ہے’سیما‘کی حقیقت لیکن،دل کو خوش رکھنے کو،’’شاہ - ید‘ یہ خیال اچھا ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.