the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 16 دسمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 1971 میں بنگلہ دیش کو آزاد کرانے میں ہندوستانی فوج کی بہادری کو سلام کرتے ہوئے آج کہا کہ اس وقت ملک کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں تھی اور ہمسایہ ملک سرحد کی خلاف ورزی کرنے سے ڈرتے تھے  مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’سنہ 1971 میں ہندوستان کی پاکستان پر تاریخی فتح کے جشن کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد اور فوج کی



بہادری کو سلام‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ یہ اس وقت کی بات ہے جب ہندوستان کے ہمسایہ ممالک ہندوستان کی وزیر اعظم کا لوہا مانتے تھے اور ہمارے ملک کی سرحد کی خلاف ورزی کرنے سے ڈرتے تھے‘‘۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین 1971 میں 13 دن جاری رہی جنگ کے بعد 16 دسمبر کو پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے سامنے غیر مشروط ہتھیار ڈال دیے اور بنگلہ دیش آزاد ہوا تھا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.