نئی دہلی، 7 مارچ (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل سودے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس گھپلے میں حکومت انہیں بچا رہی ہے لہذا پورے معاملے کی فوجداری تحقیقات ہونی چاہئے۔
font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر گاندھی نے جمعرات كو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل میں بڑا گھپلہ ہوا ہے اور مسٹر مودی نے دفاعی سودے سے متعلق عمل کی بائی پاس سرجری کر کے یہ سودے کیا اور صنعتکار انل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس سودے کی ساری فائلیں غائب ہو رہی ہیں۔