نئی دہلی، 10 ستمبر( یواین آئی ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اورجنرل سیکریٹرری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کے مسائل کے تعلق سے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری عروج پر ہے اور نوجوانوں کا مستقبل
تاریک نظر رہا ہے ۔
مسٹرگاندھی نے کانگریس کی ’اسپیک اپ‘ مہم کے تحت یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ’’ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کروڑوں ملازمتیں ختم ہوگئی ہے اور گراس ڈیموسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) میں تاریخی گراوٹ آئی ہے۔
اس نے ہندوستانی نوجوانوں کے مستقبل کو کچل دیا ہے۔