نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، وائٹاڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا اور کیرالہ کے دیگر ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو منریگا سے متعلق مختلف مطالبات کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا احتجاج
کرنے والے ارکان اسمبلی نے کہا کہ منریگا کے قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور مزدوروں کو اس کے مطابق اجرت نہیں مل رہی ہے۔
کیرالہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے ایم پیز نے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا، کیرالہ میں منریگا کی اجرت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔