نئی دہلی 04ستمبر(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے روزگار کے کم ہوتے اعدادوشمار کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسیوں کے سبب ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور اس بحران کو دور کرنے کے لیے فوری ضروری اقدام اٹھا یا جانا
چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا’’مودی حکومت ،روزگار،بحالی،امتحانات کے نتائج دو،ملک کے نوجوانوں کے مسائل کا حل دو۔
‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنٹر فار مانٹرنگ انڈین اکنامی(سی ایم آئی ای)کاایک اعدادوشمار بھی دیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ اگست میں ملک کی بے روزگاری میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔