the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی وڈرا نے نئے سال کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد ش کرتے ہوئے ان بہادروں کو خراج عقیدت کیا جنہوں نے گزشتہ برس اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر لوگوں کا دفاع کیا ہے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ نئے سال کی ابتدا ہوگئی ہے ، آیئے ہم انہیں یاد کریں جن کو ہم نے گزشتہ برس کھویا ہے اور ان سب کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے اپنی قربانی دے کر ہمارا دفاع کیا ہے۔ میرا دل ان کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ ہے جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ ڈٹ کر ناانصافی کرنے والی طاقتوں کو مقابلہ کیا ہے۔ نئے سال کی



نیک خواہشات۔‘‘
محترمہ وڈرا نے کہا کہ ’’نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئیےسبھی ہیلتھ ورکروں، ڈاکٹروںکا شکریہ ادا کریں جو آگے آکر ہمارا دفاع کررہے ہیں اور یہ دعا کریں کہ گزشتہ برس جن لوگوں نے اپنے اہل خانہ کو کھویا ہے ان کی زندگی میں اور ہم سب کی زندگی میں نیا سال امن اور ہمت لے کر آئے۔‘‘
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے نیک خواہشات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کے لئے اور مستقبل کی نئے امیدوں کو قائم کرنے کے لئے۔ نئے سال کا یہ نیا سویرا، آپ کے آپ کے اہل خانہ کے لئے نئی امید اور نئی ابتدا لے کر آئے۔ نئے سال کی دلی مبارک باد۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.