حیدرآباد14اگست(ایجنسی)صدرکانگریس راہل گاندھی نے آج حیدرآباد میں اپنے دو روزہ دورہ کے دوسرے دن اہم میڈیا ایڈیٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک میں عدم مساوات اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ملازمتوں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہاکہ چین ،ہندوستان کی 458ملازمتوں کے برخلاف 24گھنٹے میں 50,000ملازمتیں پیداکر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتیں خوف کے عالم میں ہیں،راہل گاندھی نے کہا کہ چھوٹی اور اوسط صنعتیں مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019میں مودی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی 230نشستوں پر کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ بی جے پی چاہتی ہے کہ230نشستوں پر اسے کامیابی ملے جو ممکن نہیں ہے ۔