کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج بحرین کے پرنس شیخ خالد بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ یہ اطلاع آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے دی ہے ۔مسٹر گاندھی نے، جو غیر اقامتی ہندوستانیوں کے جلسے میں شرکت کے لئے بحرین گئے ہوئے ہیں۔ الوادی محل میں بحرین کے پرنس سے ملاقات کی۔
صدر کانگریس نےاور بحرینی پرنس نے بحرین مین اسپورٹس کے حوالے سے
بات چیت کی۔
دونوں نے اسپورٹس اور کرکٹ کو ایک ساتھ فروغ دینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔
پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس دورے کا تعلق غیر اقامتی ہندوستانیوں میں پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کی کوششوں سے تھا۔
راہل نے پرنس خالد کو ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی لکھی کتابیں گفٹ کیں۔۔