نئی دہلی، 26 جنوری (ایجنسی) جنوبی افریقہ کے صدر سیریل راما فوسا نے سنیچر کو یہاں کانگریس صدر راہل گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔
مسٹر راما فوسا نے گرمجوشی سے مسٹر گاندھی اور ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کی اور
دونوں ممالک کے مابین مختلف امور کے ساتھ بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما بھی موجود تھے۔ اس سے قبل مسٹر راما فوسا نے یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند ، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈروں کے ہمراہ راج پتھ پر پریڈ کا لطف لیا۔ مسٹر راما فوسا یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کرنے والے عظیم گاندھیائی لیڈر نیلسن منڈیلا کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے صدر ہیں۔