the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 اکتوبر(ایجنسی)مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجے جانے کے خلاف یہاں سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کررہے کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں کوپولیس نے آج حراست میں لے لیا۔

سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر دن میں تقریباً گیارہ بجے شروع ہوئے دھرنا اور مظاہر ہ میں کانگریس کے صدر تقریباً دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک شامل رہے اور اس کے بعد مسٹر گاندھی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل ، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا ، پارٹی کے لیڈر دیپندر ہڈا ، پارٹی کے اعلی ترجمان رندیپ



سنگھ سرجے والا ، پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اور پرمود تیواری سمیت کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا۔


اس سے پہلے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے رافیل گھپلے میں جیل جانے سے ڈر سے سی بی آئی پر حملہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا" ملک کا چوکیدار سی بی آئی، الیکشن کمیشن، لوک سبھا اور اسمبلیوں سمیت تمام اداروں پر حملہ کررہے ہیں۔ " انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ اس مظاہرہ میں سی پی آئی کے ڈی راجہ اور جنتا دل یو کے سابق رہنما شرد یادو بھی موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.