the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی مگرمچھ کے آنسو بہانے میں ماہر ہیں اور عوام کے دکھ درد سے ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی نے اجولا اسکیم کے بارے میں جذباتی باتیں کہی ہیں اور انہوں نے جتنے آنسو بہائے وہ فرضی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حق اطلاعات قانون کے تحت موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلنڈر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک میں 3.59 کروڑ



صارفین نے ایل پی جی سلنڈر نہیں بھروایا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت آج 1000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اس پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہاکہ "پردھان منتری اجولا یوجنا مئی 2016 میں شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، پیٹرول پمپ سے لے کر اخبار تک، پھر 10 اگست 2021 کو دوبارہ اجوالا 2.0 کو لانچ کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہارات پر کروڑوں خرچ کیے گئے۔ پھر آہستہ آہستہ سلنڈر کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور آج ایک سلنڈر بھرنے کی قیمت 1000 روپے ہو گئی ہے۔میں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے دو ہندوستان بنادیا ہے ایک امیر اور ایک غریب کا۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.