کوزی کوڈ، 10 اگست (ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اتوار کے روز کیرالا کے ملا پورم اور وائناڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
کانگریس ذرائع نے بتایا ہے کہ مسٹر گاندھی کے دورے سے متعلق مصوبے کا فیصلہ
موسم کی صورتحال اور حفاظت کے پیش نظر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی وائناڈ لوک سبھا حلقے کی قیادت کرتے ہیں اور اس کے تحت ملا پورم ضلع کا نیلامبر اور وائناڈ ضلع کا مپاڑی علاقے بھی آتے ہیں جو شدید طور پر سیلاب سے متاثر ہیں۔