the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،17 دسمبر(یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے سینئر رہنما پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے من میں آئینی تنظیموں کے تئیں کوئی احترام نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بدھ کو دفاعی معاملوں کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ سے بائیکاٹ کیا۔
مسٹر جاوڈیکر نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ کمیٹی کے سامنے سال بھر میں کون سے موضوع رکھ جائیں گے،جبکہ یہ موضوع میٹنگ میں ذکر کے بعد ہی طے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں کمیٹی کی 14 میٹنگیں ہوئیں جس میں صرف دو میٹنگوں میں وہ موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جب موضوع مشورے کا موقع تھا تب مسٹر گاندھی اور ان کے ساتھیوں نے کچھ نہیں کہا اور اب بی جےپی پر یہ کہہ کر قصور تھوپ رہے ہیں کہ میٹنگ میں اہم موضوع نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ مستقل کمیٹی



کی میٹنگ مخالف ظاہر یا عوام کے لئے تقریر دینے کا مقام نہیں ہے۔‘‘
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ جی کہ حکومت کے دوران بھی مسٹر گاندھی نے کابینہ سے منظور آرڈنینس کے تئیں کو عوامی طورپر پریس کانفرنس میں پھاڑ دیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئین کے تئیں ان کی کوئی عقیدت نہیں ہے۔ انہوں نے مستقل کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے ایک بار پھر آئینی تنظیموں کی توہین کی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کچھ دیگر اراکین نے بدھ کو دفاعی معاملے کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ قومی سلامتی کے اہم مسئلون کے بجائے ملسح افواج کی وردی پر بحث کرکے وقت برباد کیا جارہا ہے۔مسٹر گاندھی میٹنگ میں قومی سلامتی اور لداخ میں تعینات سلامی دستوں کو مضبوط بنانے سے متعلق مسئلے اٹھانا چاہتے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.