کشن گنج، 29 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو جہاں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے مہا گٹھ بندھن سے علیحد گی پر خاموشی اختیار کی، وہیں مظلوم اور محروم لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے قومی سطح پر ذات
پات کی مردم شماری کا مطالبہ کیا۔
اپنی "بھارت جوڑونیائے یا ترا" کے
دوران بہار کے کشن گنج ضلع میں اپنی آمد پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ قومی سطح پر ذات پات کی مردم شماری ضروری ہے اور مظلوم و محروم لوگوں کو انصاف یقینی بنانے کے لیے
اسے کرایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ استحصال اور محروموں کو انصاف فراہم کرانے کے لئے پابند عہد رہی ہے۔