نئی دہلی ، 14 اگست (یو این آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ایک ہفتے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔
کانگریس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر
گاندھی نے قومی دارالحکومت میں مبینہ طور پر زیادتی اور قتل کا شکار ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی ، اور اس کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی تھیں ، جس کی وجہ سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔