: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 04 نومبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو نہیں نکلے گی آج اس یاترا کو معطل کردیا گیا ہے اب یہ یاترا ہفتہ کو تلنگانہ کے ضلع میدک سے شروع ہوگا بھارت جوڑو کے آفیشل ٹویٹر پر کہا گیاکہ "4 نومبر کو بھارت
جوڑو یاترا کو ایک دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ہم 5 نومبر کو تلنگانہ کے میدک سے یہ یاترا نئے سرے سے شروع کریں گے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر راہل گاندھی کا میگا پیدل مارچ 23 اکتوبر کو ریاست میں داخل ہوا تھا اور 7 نومبر کو ریاست میں یاترا کا آخری مرحلہ ہوگا۔