: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی،3 ڈسمبر(ذرائع) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی چہارشنبہ کو اتر پردیش کے کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ سنبھل کا دورہ کریں گے۔ پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے منگل کو یہ معلومات دی۔ اجے رائے نے بتایا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی راہل کے ساتھ سنبھل کا دورہ کر سکتی ہیں۔ اجے رائے نے پی ٹی آئی کو بتایا، "وفد میں اتر پردیش کے تمام چھ پارٹی ممبران
پارلیمنٹ شامل ہوں گے، جن کی قیادت راہول گاندھی کریں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج اویناش پانڈے بھی ان میں شامل ہوں گے۔ سنبھل میں باہر کے لوگوں کے داخلے پر پابندی ہفتہ کو ختم ہو رہی تھی۔ تاہم ضلع مجسٹریٹ راجندر پنسیا نے اسے 10 دسمبر تک بڑھا دیا۔ دریں اثنا، ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے، انڈین سول ڈیفنس کوڈ کی دفعہ 163 ( امتناعی حکم) ضلع میں 31 دسمبر تک نافذ رہے گا۔