the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
وارانسی، 18 اگسٹ (ذرائع) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات امیٹھی سے لڑیں گے۔ پارٹی کی اتر پردیش یونٹ کے سربراہ اجے رائے نے آج یہ بات کہی۔ اجے رائے نے کہا کہ راہول گاندھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔
پرینکا گاندھی کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے کی قیاس آرائیوں پر اجے رائے نے کہا کہ وہ جہاں سے چاہیں انتخاب لڑیں گے۔ اجے رائے نے کہا کہ اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے



الیکشن لڑنا چاہتی ہیں تو ہر کارکن ان کو جیتانے کی کوشش کرے گا۔
قبل ازیں جمعرات کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اجے رائے کو فوری اثر سے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ریلیز میں کہا گیا ہے، کانگریس صدر نے سابق ایم ایل اے اجے رائے کو فوری اثر سے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔
اجے رائے 2014 اور 2019 میں وارانسی سے کانگریس کے امیدوار تھے۔ وہ دونوں بار وزیر اعظم نریندر مودی سے ہار گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.