نئی دہلی، 24مئی (ایجنسی) اترپردیش میں اپنی روایتی امیٹھی سیٹ سے انتخابات میں شکست کھانے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ پر جیت دلانے کے لئے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو کیرالہ کے Wayanad وائناڈ
پارلیمانی حلقہ کے رائے دہندگان کا ملیالی زبان میں شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’وائناڈ کے لوگوں کا مجھے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے شکریہ۔
کانگریس کے صدر نے یہ سیٹ 431770ووٹوں سے جیتی ہے اور اپنے نزدیکی حریف لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے پی پی سنیر کو شکست دی ہے۔