حیدر آباد 8 جون (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی رہنما راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا جو مطالبہ ہے و ہی ان کا مطالبہ ہے کیونکہ راہل
گاندھی خواتین اور بے روز گاروں کیلئے لڑائی لڑ رہے ہیں۔
ریونت ریڈی نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں سی ڈبلیو سی کے اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس سال کے دوران مودی حکومت نے کسانوں کے خلاف کام کیا، بے روز گاری پر عوام کو دھو کہ دیا۔