نئی دہلی ، 7 ستمبر (ایجنسی) کیلاش مان سروور یاترا پر جانے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو وہاں کے قدرتی مناظر کے ویڈیوز کااشتراک کیا۔
مسٹر گاندھی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کیلاش مان سروور کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا،"شیو ہی کائنات ہے"۔
انہوں نے گزشتہ دو دنوں کے لئے کیلاش اور مان سروور کی تصاویر کو اشتراک کیا ہے اور یہاں کے ماحول کو صاف، خوشگوار اورسکون سے بھرا قرار دیا۔
کانگریس کے صدر 31 اگست سے کیلاش مانسروور کے یاترا پر ہیں اور انہوں نے پہلی مرتبہ بدھ کو وہاں کی کچھ تصاویروں کا اشتراک کیا۔