نئی دہلی، 31 مئی (ایجنسی) اتر پردیش کے امیٹھی لوک سبھا کی نشست سے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی شکست کے وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانے والی پارٹی کی ٹیم وہاں گہرائی سے جانچ میں جٹ گئی ہے۔
کانگریس کے صدر کی روایتی نشست سے شکست کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے پارٹی نے 30 مئی کو دو رکنی ٹیم تشکیل دی تھی اور انہیں فوری طور پر امیٹھی جانے کے کو کہا تھا ۔ ٹیم کے دو ارکان،کے ایل شرما اور زبیر خان نے جمعہ کو ضلع کانگریس کمیٹی کے کئی رہنماؤں سے اس سلسلے میں ملاقات کی۔ ٹیم کے اراکین امیٹھی لوک سبھا کے حلقے کے تحت آنے والے تمام نو اسمبلی حلقوں میں جاکر کانگریس رہنماؤں سے گفتگو کریں گے۔ تحقیقاتی ٹیم اگلے ہفتے تک رپورٹ دے سکتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے رکن کے ایل شرما نے یواین آئی کو بتایا کہ انہوں نے گوری گنج میں متعدد لوگوں سے بات چیت کی ہے ا ور کئی
چونکانے والے انکشاف ہوئے ہیں۔ گوری گنج میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کے بعد، انکوائری ٹیم اب تلوئی کے لوگوں سے رابطہ کریں گے اور کارکنوں کے ساتھ بات چیت رابطہ کریں گے۔
امیٹھی لوک سبھا کے انتخابی حلقے سےمسٹر گاندھی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے، امیٹھی ضلع کانگریس کے صدر یوگندر مشرا نے سب پہلے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد ریاستی کانگریس کے سربراہ راج ببر اور کئی دوسرے ریاستی صدر اور عہدیداران عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھاْ۔
لوک سبھا انتخابات میں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسمرتی ایرانی نے 55 ہزار ووٹ کے ساتھ مسٹر گاندھی کو شکست دی تھی ۔پچھلی بار بھی انہوں نے مسٹر گاندھی کو سخت ٹکر دی تھی اور 2009 میں ان کی کامیابی کا فرق تین لاکھ 70 ہزار سے کم ہوکر 2014 میں ڈیڑھ لاکھ رہ گیا تھا ۔ 2004 میں امیٹھی سے پہلی بار مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات جیتا تھا ۔