لودھیانہ/15مئی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی چہارشنبہ کو لودھیانہ پارٹی کی تشہیر کرنے پہنچے، راہل گاندھی بالکل الگ انداز میں نظر آئے، انہوں نے انتخابی پروگرام کی گہما گہمی کے درمیان ٹریکٹر چلایا، اس دوران پنجاب کے وزیراعلی کیپشن امریندر بھی انکے ساتھ نظر آئے، کانگریس نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر اسکا ویڈیو شیئر کیا ہے-
راہل نے پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، پی ایم مودی نے نوٹ بندی کرکے ہندوستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے، لیکن میں آپ کو ایک بتانا چاہتا ہوں کہ ، میڈ ان لودھیانہ کے بنا ہندوستان میڈ ان چائنا کو چیلنج نہیں دے سکتا، انہوں نے کہا کہ آپ کو سمجھنا ہوگا کہ چوکیدار نے آ پ کو لوٹا ہے-