حیدرآباد یکم؍اپریل (ایجنسی) صدر کانگریس راہل گاندھی نے تلنگانہ کے ظہیرآباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہی ایک واحد جماعت ہے جو غریبوں اور کسانوں سے اِنصاف کرے گی انھوں نے کہا کہ پارٹی غربت پر
سرجیکل اسٹرائیک کرے گی۔ انھوں نے اعادہ کیا کہ غریب ترین افراد کے بینک اکاؤنٹس میں فی کس 72 ہزار روپئے جمع کروائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ہزاروں کروڑ روپئے کی رقم 15 مجرموں کی جیبوں میں جمع کروائی تھی۔ مودی ان مجرموں کے چوکیدار ہیں، نہ کہ ملک کے غریبوں کے چوکیدار۔