نئی دہلی،31اگست (ایجنسی)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے رافیل جنگی طیارہ سودے میں وزیراعظم نریندر مودی پر آج پھر سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ دنوں میں اس سودے سے وابستہ بدعنوانی تباہی مچائے گی۔
مسٹر گاندھی نے رافیل سودے کو عالمی بدعنوانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ دنوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے یہ ایک بڑا بحران بنے گا۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کانگریس کے صدر نے ٹوئٹ کیا کہ یہ عالمی بدعنوانی ہے۔ یہ رافیل طیارہ سچ میں بہت دور تک او ر تیزی سے اڑے گا۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں یہ بنکروں کو تباہ کرنے والے بڑے بم بھی گرائے گا۔
مسٹر گاندھی رافیل طیاروں پر گزشتہ کچھ دنوں سے مودی حکومت پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ذریعہ اس سلسلہ میں کانگریس سے سوال پو چھنے پر انہو ں نے حکومت پر پلٹ وار کیا اور رافیل معاملہ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا۔