نئی دہلی 3جنوری (ایجنسی) رافیل طیارہ سودے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم پر پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر گاندھی نے آج وزیر اعظم سے رافیل سودے کے سلسلے میں چار سوالات پوچھے اور لوک سبھا میں رافیل سودے پر جاری بحث کے دوران ان سوالوں کا جواب
دینے کا چیلنج کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کیا" ایسا لگتا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم پارلیمنٹ اور "اپنی کھلی کتاب رافیل کا امتحان" سے بھاگ رہے ہیں اور جمعرات کو پنجاب کی لولی یونیورسٹی میں طلبہ کو پڑھا رہے ہیں۔ میں(راہل) طلبہ سے درخواست کرتا ہوں کہ بدھ کو کئے گئے چار سوالوں کے جواب وزیر اعظم سے پوچھیں۔"
خیال رہے کہ کانگریس صدر نے بدھ کو رافیل سودے سے متعلق سوالات پوچھے تھے اور کہا تھا کہ کیا وہ بحث کے دوران ان کا جواب دیں گے۔