: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 6 مارچ (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو جی -20 گروپ کے رکن ممالک کے سفیروں کے ساتھ ہی چند پڑوسی ممالک کے سفارت کاروں کو آج یہاں دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا اور ان سے مختلف بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں مسٹر راہل گاندھی نے گروپ -20 ممالک کے سفارت کاروں کو دوپہر ظہرانے پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ضیافت میں 30 ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ اس دوران
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ترقی پسند اتحاد کی لیڈر سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے جی-20 ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کا منصوبہ پہلے ہی بنایا تھا۔ ان سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کا پروگرام انہوں نے پہلے 15 فروری کو طے کیا تھا لیکن 14 فروری کو پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہو گیا جس کی وجہ سے کانگریس نے اس پروگرام کو ملتوی کردیا تھا۔ کانگریس صدر نے دوپہر کی اس ضیافت میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا تھا۔ پڑوسی ملک نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش کے سفارت کاروں نے اس دوران مسٹر گاندھی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔