the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے کورونا کے سلسلے میں وزیراعظم نرینر مودی پر عائد کیے گئے الزامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی نے ملک اور عوام کی بے عزتی کی ہے بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا،’وزیراعظم ملک کے عوام کے ساتھ مل کر کووڈ کا سامنا کر رہے ہیں، تو اسی وقت سے مسٹر گاندھی اس کوشش کے لیے ’نوٹنکی‘ لفظ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ملک اور عوام کی بے حرمتی ہے۔ ہم ’نوٹنکی‘ جیسے لفظ کا استعمال نہیں کریں گے کیونکہ ان کی نوٹنکی عوام نے کب کی بند کر دی ہے‘۔
انہوں نے کہا،’پہلے تو کانگریس کو ویکسین پر



بھروسہ نہیں تھا، کانگریس نے ویکسین کے حوالے سے اندیشے ظاہر کیے تھے۔ یہاں تک کہ کانگریس کے ایک رہنما نے اسے ’مودی ویکسین‘کہا تھا۔ کو ویکسین کے سلسلے میں مسٹر گاندھی نے بھرم پھیلایا۔ مسٹر گاندھی کہتے ہیں کہ 2024 تک ہر کسی کو ویکسین لگے گی، ہم کہتے ہیں‘ رواں برس کے آخر تک ہر کسی کو ٹیکہ لگ جائے گا‘۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو ویکسین کی فکر ہے تو پہلے اپنی پارٹی کے اقتدار والی ریاستوں پر توجہ دیں۔ راجستھان میں آئے دن ریپ ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایمبولینس کا استعمال ریپ کے لیے کیا گیا۔ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ پر کانگریس کے کارکنان نے حملہ کیا۔ مسٹر گاندھی کو ملک کو ’اُپدیش‘ (وعظ) دینے کے بجائے اپنے اقتدار والی ریاستوں پر توجہ دینی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.