نئی دہلی،8جولائی(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں یمنا ایکسپریس وے پر پیر کو ہوئے حادثے میں مارےگئے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعاکی۔
مسٹر گاندھی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’لکھنؤ سے دہلی آنے والی روڈویز بس یمنا ایکسپریس وے پر حادثے کی شکار ہوگئی۔اس افسوس ناک خبرسے دکھی ہوں۔ہلاک شدگان کے لواحقین کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا
ہوں۔‘‘
محترمہ واڈرا نے کہا’’یمنا ایکسپریس وے پر ہوئے شدید بس حادثے کی خبر دل دہلادینے والی ہے۔اپنے قریبی لوگوں کو کھونے والے کنبوں کے درد کے بارے میں سوچ کر دل پریشان ہے۔خدا انہیں یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔حادثے میں زخمی لوگوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتی ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ لکھنؤ سے دہلی کےلئے روانہ ہوئی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ڈبل ڈیکر بس آج صبح آگرہ کے پاس یمنا ایکسپریس وے پر جھرنا نالے میں گر گئی جس سے 29افراد کی موت ہوگئی اور 18دیگر زخمی ہوگئے۔