نئی دہلی ،11 اگست (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نےمعیشت میں اصلاحات لانے اور کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہوکر گاؤں لوٹنے والے لوگوں کیلئے منریگا اسکیم کو جاری رکھنا ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کو راحت ملے گی۔
مسٹر گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ دیہی علاقوں میں روزگار کے لئے منریگا اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ’نیائے‘ کو بھی نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ بے
روزگاروں کو مناسب مدد مل سکے۔
مسٹر گاندھی نے کہا’’شہر میں بے روزگار متاثرین کے لئے منریگا جیسی اسکیمیں اور ملک کے غریب طبقوں کے لئے’نیائے‘ کے نفاذ ضروری ہیں۔ یہ معیشت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کیا سوٹ بوٹ کی سرکارغریبوں کے درد کو سمجھ پائے گی؟‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق منریگا کے ذریعہ روزگار پانے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
یواین آئی،اظ