نئی دہلی/24جولائی(ایجنسی) راجستھان کے الور میں موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر نریندر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ یہ واقعہ "مودی کے بربریت پسند نئے ہندوستان" کو بے نقاب کرتا ہے۔
اخباری رپورٹوں کے حوالے سے کہ پولس والوں نے پہلے گایوں کو پناہ گاہو ں میں پہنچایا اس کے بعد چائے پی، پھر کہیں جاکر اجتماعی تشدد کا شکار ہونے والے مظلوم کو اسپتال پہنچایا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کے
الور کے پولس والوں نے موب لنچنگ کے شکار اکبر خان کو تین گھنٹے تک مرنے دیا۔ اس کے بعد اسپتال لے گئے جو صرف 6 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ اسپتا ل کے راستے میں وہ لوگ چائے پینے کے لئے کیوں رکے یہ مودی کے بربریت نئے ہندوستان کا نقشہ پیش کرتی ہے، جہاں انسانیت کی جگہ نفرت نے لے لی ہے اور لوگوں کو کچلا جارہا ہےاور پھر مرنے کے لئے چھوڑ دیا جارہا ہے۔ 28 سالہ اکبر خان کو جمعہ اور سنیچر کی رات الور کے رام گڑھ میں گائے اسمگل کرنے کے شبہ پر ایک بھیڑ نے مبینہ طور پر اتنا مارا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا۔