نئی دہلی، 03 جولائی (ایجنسی) مسٹر راہل گاندھی نے آج یہ واضح کرنے کے بعد کہ وہ کانگریس صدر کے عہدے سے اپنا استعفی کسی بھی حالت میں واپس نہیں لیں گے، اپنے ہینڈل ٹوئٹر میں پروفائل سےصدر کا عہدہ ہٹا دیا ۔
انہوں نے اپنی پروفائل میں اب صد ر کے عہدے کی جگہ
’کانگریس رکن‘ اور ’ رکن پارلیمنٹ ‘لکھا ہے۔
اس دوران ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی کے استعفے پر اڑے رہنے کے پیش نظر پارٹی میں نئے صدر کی تقرری کے لئے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور سینئر لیڈر اور ورکنگ کمیٹی کے رکن مسٹر موتی لال ووہرا کو عبوری صدر بنایا جا سکتا ہے ۔