حیدر آباد 11 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اس تلگوریاست میں جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو رائے دہی ہونے والی ہے جس کے لئے انتخابی
مہم چلانے والے پارٹی کے سرکردہ لیڈروں نے ایک مرتبہ
پھر اس تلگو ریاست پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ایک مرتبہ پھر ریاست کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں گے۔