: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رانچی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو 2018 میں کیے گئے بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کے معاملے میں عدالت میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ، رانچی کے ایم پی / ایم ایل اے کورٹ نے منگل کے روز یہ سمن جاری کیا ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 4 جون کے بعد ہو گی۔
شکایت کننده نوین جھا کے وکیل و نود کمار سا ہو اور امر دیپ ساہو نے ان کی نمائندگی کی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سمن جاری کیا تھا۔ اس معاملے کو راہل گاندھی کے وکیل نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آج پھر اس معاملے میں راہل گاندھی کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ سے سمن جاری کیا گیا ہے۔