نئی دہلی،17مارچ(یواین آئی)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ذریعہ تمل ناڈو کے ارکان پارلیمنٹ کو اپنی زبان میں سوال پوچھنے کی اجازت نہ دینے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
مسٹر گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہا،’’پیر کو انہوں نے ان 50 لوگوں کے بارے میں سوال پوچھا تھا جنہوں نے بینکوں بینکوں کے لون نہیں لوٹائے تو اس کا جواب نہیں
دیاگیا۔میں نے ضمنی سوال پوچھنا چاہا تو اس کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘
انہوں نے کہا،’’آج تمل ناڈو کے ارکان پارلیمنٹ نے تمل زبان میں سوال پوچھنا چاہا تو اسپیکر کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔ارکان پارلیمنٹ کو حق ہے کہ وہ اپنی زبان میں اپنی بات کہیں لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔یہ ان کے جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے۔مودی حکومت میں صرف یک طرفہ مکالمہ چل رہا ہے۔ہم لوگ کچھ پوچھ نہیں سکتے۔‘‘