نئی دہلی/ 22مارچ (ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے یدیورپا ڈائری کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی کے سارے چوکیدار چور ہیں۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا " بی جے پی کے سارے چوکیدار چور ہیں"نمو ، ارون، جیٹلی، راج ناتھ سنگھ۔۔ مسٹر گاندھی نے اس کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے۔"
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
خیال رہے کہ میڈیا میں ایک ڈائری کے سلسلے میں خبریں آئی ہیں۔یہ ڈائری کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی بتائی جارہی ہے ۔ ڈائری میں بی جے پی کے اس وقت کے چوٹی کے لیڈروں کے ساتھ لین دین کی تفصیلات ہیں۔