نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے قہر کا سامنا کررہی معیشت کے لئے راحت پیکج دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنیچر کے روز طنز کیا کہ عام آدمی اور چھوٹے کاروباریوں کو تالی بجانے سے مدد نہیں ملتی۔
مسٹر گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کورونا وائرس ہماری نازک معشیت پر ایک سخت
حملہ ہے۔ چھوٹے، درمیانے اور دہاڑی مزدور اس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تالی بجانے سے انہیں مدد ملے گی۔ آج نقد امداد، ٹیکس بریک اور قرض ادائیگی پر روک جیسے ایک بڑے اقتصادی پیکج کی ضرورت ہے۔ فوری طور پر قدم اٹھائے۔
مسٹر مودی نے ضروری خدمات دستیاب کرانے کے لئے لوگوں کا شکر ادا کرنے کے لئے ملک کے عوام سے تالی بجانے کو کہا ہے۔