نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آمدنی میں اضافے پر طنز کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ بی جے پی کی آمدنی میں 50 فیصد کااضافہ ہوا ہے اس کی حکمرانی میں ملک کے عام لوگوں کی آمدنی میں کتنااضافہ ہواہے۔؟
مسٹر گاندھی نے لوگوں سے ٹویٹ کرکے سوال کیا، "بی جے پی کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور آپ کی۔"
انہوں نے یہ سوال ایک خبر کی اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے اٹھایا، جس میں ایک سرکاری رپورٹ کے
حوالے میں کہا گیا ہے کہ 20-2019 میں بی جے پی کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ بہت ساراچندہ انتخابی بانڈز سے بھی آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے اس دوران اپنی کل آمدنی 3623.28 کروڑ روپے بتائی ہے۔
انہوں نے ایک دیگرٹویٹ میں سرکاری اثاثوں میں نجی شعبے کو شراکت دار بنانے کے منصوبے پر کہا، ’’وکاس مودی کے دوستوں کے لئے، اچھے دن مودی دوستوں کے لئے، نیا ہندوستان مودی دوستوں کے لئے۔ پہلے عوام میں جملے فروخت کیے اور اب ہندوستان کو مودی دوستوں کوبیچ رہے ہیں۔