the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22ستمبر (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے رافیل طیارہ سودے پر وزیراعظم نریندر مودی کے سلسلہ میں دےئے گئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے بیان کو شرمناک، غیرذمہ دارانہ اور پست قرار دیتے ہوئے سنیچر کو الزام لگایا کہ اصل میں گاندھی کنبہ ہی ملک میں بدعنوانی کا سرچشمہ ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیرقانون روی شنکر پرساد نے پارٹی ہیڈکوارٹرمیں پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹر گاندھی نے مقبول وزیراعظم نریندر مودی کو "چور " کہا ہے ۔ آزادی کے بعد کسی قومی پارٹی کے صدر نے کسی وزیراعظم کے خلاف ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے الفاظ کا استعمال کرنے والے مسٹر گاندھی خود بدعنوانی، زمین اور نیشنل ہیرالڈ کے شےئر گھپلہ میں ملزم ہیں۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے الزام لگایا کہ کنبہ بدعنوانی میں ڈوبا ہوا ہے اور یہ ملک میں بدعنوانی کا سرچشمہ ہے۔ مسٹر گاندھی ان کے بہنوئی کے ذریعہ کی گئی "زمین لوٹ" پر خاموش ہیں ۔ یہ کنبہ بوفورس ، ٹو جی، آدرش اور کوئلہ گھپلہ میں شامل رہا ہے۔ پورے خاندان نے رشوت لیکر بدعنوانی کو بڑھاوا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر گاندھی نے وزیراعظم پر اوچھے، گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ بیان دیکر اپنے منہ پر خودکالک پوت لی ہے۔ ملک اور پوری دنیا ان کی باتوں پر یقین نہیں کررہا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے بدعنوانی اور بچولیوں کے لئے دروازے بند کردےئے ہیں جس سے لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران گاندھی کنبہ دلالوں کو تحفظ دیتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں مسٹر گاندھی کے درد کو سمجھتا ہوں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.