نئی دہلی/31مئی(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 کے کل پرزوں کی خرید میں رشوت لینے والے حکام کے خلاف فوری طورپر کارروائی کرنے کی آج وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ "یوکرین حکومت نے الزام لگایا ہے کہ وزارت دفاع کے حکام کو اے این ۔32سودے میں دوبئی کے ذریعہ کروڑوں روپے کی رشوت دی گئی۔ خود کو "چوکیدار" اعلان کرچکے مودی جی سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بدعنوان حکام کے خلاف فوری طورپر کارروائی کریں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے ایک انگریز ی اخبار میں شائع خبر کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے حکام کو اے این ۔32طیاروں کے لئے کل پرزوں کی خرید سے متعلق سودے میں دوبئی میں واقع گلوبل مارکٹنگ کمپنی کے ذریعہ 17.50کروڑ روپے کی رشوت دی گئی ہے۔
اس درمیان کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے یہاں پریس کانفرنس میں مودی حکومت سے پانچ سوال پوچھے اور کہاکہ ان کا جواب دینے سے وہ بچ نہیں سکتے۔حکومت کو اس بارے میں تمام حقائق ملک کے سامنے رکھنے ہوں گے اور وضاحت دینی ہوگی کہ یوکرین حکومت کے خط کو چھپاکر کیوں رکھا گیا۔