نئی دہلی ،7 مئی (یو این آئی) رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی نکتہ چینی کی اور کہا کہ کانگریس حکومت کے دور میں لوگوں کو مہنگائی سے راحت دینے کے اقدامات کئے گئے تھے۔ وہ سب ہٹا کر عام لوگوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالا گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے اپنے فیس بک پوسٹ پر کہا’’ کانگریس کی قیادت والے ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دوران رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 414 روپے تھی
۔ ہر سلنڈر پر 827 روپے کی سبسڈی دی جا رہی تھی ۔ آج ایک سلنڈر کی قیمت 999 روپے ہے اور اس پر دی جانے والی سبسڈی کی رقم کو صفر کر دیا گیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے ملک کے عام آدمی کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے تھے، لیکن مودی حکومت نے عام آدمی کے اس سکیورٹی کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں ہندوستانی کنبے آج مہنگائی، بے روزگاری اورایک کمزور حکومت کی غلط حکمرانی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘‘۔