نئی دہلی، 19 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش میں پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی نے انڈین ایکسپریس کے نوجوان صحافی رویش تیواری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو صحافت کی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "نوجوان صحافی دوست رویش تیواری جی کے بے وقت انتقال کی خبر بہت المناک ہے۔ میں ان کے
اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں۔"
محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا، "انڈین ایکسپریس کے صحافی رویش تیواری جی کے انتقال کی اندوہناک خبر ملی۔ صحافت کی گہری بصیرت رکھنے والے مسٹر رویش تیواری کا قلم اچھی خبروں کے لیے وقف تھا۔ ان کی وفات سے صحافت کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ایشور ان کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو مصیبت کی اس گھڑی میں یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔